استاد صحافت اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ مغیث الدین شیخ انتقال کر گئے

استاذِ صحافت، اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ بھی گزر گئے۔ ان کی عمر 68 برس تھی ۔ وہ کچھ دن سے علیل تھے اور ڈاکٹرز ہسپتال لاہور میں وینٹیلیڑ پر تھے۔

ڈاکٹر مُغیث الدین شیخ کے ہزاروں شاگرد اس وقت پاکستان اور بیرون ملک میڈیا ہاوسز میں کام کر رہے ہیں۔ ان کی خود نوشت سوانح عمری ’’سِسکتی مُسکراتی زندگی‘‘ کے نام سے گزشتہ برس شائع ہوئی تھی۔

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے پنجاب یونیورسٹی کے علاوہ سپریئریونیورسٹی ،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اوریونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے لیکچرر شپ کا آغاز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا تھا۔

ڈاکٹر مغیث الدین نے آئیوا یونیورسٹی امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ، ”میڈیا اور خارجہ پالیسی کا باہمی تعلق “ ان کے تحقیقی مقاملے کا موضوع تھا۔ ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ ’’اعزاز فضیلت‘‘ بھی نوازا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے