ڈیرہ غازی خان بلدیاتی انتخابات:سیاسی جماعتیں گروپوں میں تقسیم

ڈیرہ غازی خان میں 5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے،یہاں کئی بڑی سیاسی شخصیات اپنے اپنےدھڑوں کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں ،ضلع اپنےمضبوط سرداری نظام کی وجہ سے خاص سیاسی شہرت رکھتاہے۔

بلدیاتی انتخابات کے سجے میدان میںن لیگ اورپی ٹی آئی 3،3 دھڑوں میں تقسیم ہیں،ن لیگ لغاری برادران ، کھوسہ سرداران اور رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم کے گروپ کامیابی کیلئے میدان مارنے کی کوششوں میں نظرآرہے ہیںجبکہ پی ٹی آئی ضلعی آرگنائزراور ممبر پنجاب اسمبلی سردار احمدعلی دریشک ، زرتاج گل اور ڈاکٹر شاہینہ گروپ میں تقسیم ہے۔

سیاسی جماعتوں کی اندرونی محازآرائی کا فائدہ کارپوریشن کی نشستوں پرانتخاب لڑنیوالے سردار ذالفقارکھوسہ کے گروپ کو ہوسکتا ہے،ڈیرہ غازی خان شہر کے میونسپل کارپوریشن کی تمام یوسیز میں کھوسہ گروپ نے امیدوار کھڑے کر رکھے ہیں ، تاہم ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے آپس کی ناراضگی کے باعث کئی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس جاری نہیں کئے گئے۔

اسی طرح ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں لغاری سرداروں اور تحریک انصاف کے سردار سیف خان کھوسہ ، سردار احمد علی دریشک گروپ کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ تونسہ میںن لیگ کےایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ اور پی ٹی آئی کے خواجہ شیراز گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں اگرچہ آزاد امیدواروں کی بھی ایک بڑی تعداد انتخابات میں حصہ لے رہی ہے تاہم بیشتر امیدواروں کو حکومتی جماعت ،تحریک انصاف یا پھرکھوسہ گروپ کی حمایت حاصل ہے ۔میدان کس کے نام رہتاہے اوراس اہم ضلع پر کس کی حکمرانی ہوتی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے