آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نایاب نسل کے ننھے بندر کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھادیں، ننھے بندرکو دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔
نارنجی رنگ کا یہ ننھا بندراپنی ماں کے ساتھ ساتھ اٹکھیلیاں کرتا دکھائی دیتا ہے جس کی دل موہ لینے والی شرارتوں نے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے بھی اس ننھے بند رکے خوب ناز نخرے اٹھائے جارہے ہیں