یو سی 38 جی الیون اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر مبشر عباسی کے مطابق جی الیون کے علماء کرام کا اجلاس مرکزی جامعہ مسجد ابو سفیان میں ہوا _

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی _ جس کی صدرات مولانا حسین نے کی _

اجلاس میں مولانا خلیق الرحمان چشتی ،مولانا ابو بکر ،مولانا وجی الدین ،مولانا سیف الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی _

اجلاس میں علماء کرام نے قاضی تنویر کے پورے پینل کی حمایت کا اعلان کیا _

واضح رہے کہ یو سی ٣٨ میں مرکزی جمیت اہل حدیث اور جماعت اہل سنّت کے قاری دوست محمد ( مرکزی جامعہ مسجد علی ہجویری ) پہلے ہی قاضی تنویر کے پورے پینل کی حمایت کر چکے ہیں _

اجلاس کے بعد مبشر عباسی نے کہا پاکستان تحریک انصاف علماء کی قدر کرنے والی جماعت ہے _پاکستان تحریک انصاف کبھی عوام کو مایوس نہی کرے گی _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے