عمران خان نے یوسی 23 بنی گالہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں عمران خان نے اپنا ووٹ یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائزمیں کاسٹ کیا ان کا ووٹ نمبر 616 ہے۔

 

عمران خان کی ووٹ کی پرچی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما الیاس مہربان نے بنوائی۔

عمران خان کی آمد سے کافی دیر پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ماڈل سکول فار بوائز میں پہنچ گئی اور اپنے قائدکانعرے لگا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا۔

عمران خان کے ووٹ ڈالنے کے دوران پولنگ سٹیشن کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عام ووٹرز کیلئے بند کردیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق بھی عمران خان کے ساتھ موجود تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے