دہشت گردوں کی معاونت، کھربوں کی کرپشن ،ڈاکٹر عاصم کااعتراف جرم

تفتیشی افسر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کا اعتراف کر لیاہے ۔ڈاکتر عاصم کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے اوپر عائدتمام الزامات پر اقبال جرم کا بیان دفعہ 164کے تحت ریکارڈ کرایا ہے ۔

 

نجی ٹی وی چینلز کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 28جرائم کا اعتراف کیا جن میں دہشت گردوں کوعلاج کی سہولت ،معاونت ، کرپشن و دیگر الزامات شامل ہیں ۔اقبال جرم کے بعد سابق وزیر کو سزا سنائی جا سکتی ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں ۔

 

خیال رہے ان کے خلاف نیب میں بھر مقدمات درج ہیں ۔ڈاکٹر عاصم حسین سے 90روز میں 3جے آئی ٹیزنے تفتیش کی ہے جس کے سامنے انہوں نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ۔جے آئی ٹی ون کے مطابق ڈاکٹرعاصم نے 5اداروں میں 50ارب کی کرپشن کی ہے۔5اداروں کی 430ایکڑ اراضی اپنے نام کرائی ۔

 

جے آئی ٹو کے مطا بق انہوں نے ضیاءالدین ٹرسٹ ہسپتال کے نام پر کروڑوں روپے خردبرد کیئے اور کلفٹن اور کیماڑی میں ہسپتال کے نام پر کروڑوں روپے کمائے ،ناظم آباد میں ہسپتال کے نام پر اربوں روپے کی پراپرٹی اپنے کرائی۔جبکہ جے آئی ٹی تھری کے مطابق عاصم نے پی ایم ڈی سی میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور نجی کالجز کو پی ایم ڈی سی کے لائسنس فروخت کیئے ۔

 

علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم پر کرپشن ،دہشگردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے سمیت متعدد الزامات ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے