مسلمان اورعیسائی ہتھیار پھینک دیں :پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے وسطی افریقی جمہوریہ کے دورے کے دوران متحارب مسلمان اور مسیحی افراد سے کہا کہ وہ محبت، امن و سلامتی کی خاطر اپنے اپنے ہتھیار پھینک دیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس اپنے پہلے دورہ افریقہ کی آخری منزل پر جب اس شورش زدہ ملک پہنچے تو سکیورٹی انتہائی سخت تھی۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد کو رد کر دینا چاہیے۔ اپنے تین افریقی ممالک کے دورے کے دوران وہ کینیا اور یوگنڈا بھی گئے تھے۔

اس دوران پوپ فرانس نے مسیحی مذہبی رہنماو¿ں کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے