داعش میں شمولیت کی کوشش میں سرگرداںدو فرانسیسی نوجوان گرفتار

دو فرانسیسی نوجوان داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے

دونوں تیونس کے راستے لیبیا میں موجود داعش میں شامل ہونا چاہتے تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق دونوں کو داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرنے کے جرم میں نومبر کے درمیان میں جیل بھیجا گیا۔

ایک نوجوان کی عمر19 سال جبکہ دوسرا20 سال کا ہے ۔دونوں کو جنوبی تیونس سے ملحق لیبیا کے بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں فرانسیسی حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

ایک کا تعلق مشرقی فرانس لیون سے جبکہ دوسرے کا تعلق جنوبی فرانس میں مرسیلیاسے ہے ۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں کا اصل مقصد شام جانا تھا ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے لیبیا جانے کی کوشش کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے