قصور: سلامت پورہ میں سابقہ رنجش پر وکیل سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قصور کےعلاقے سلامت پورہ میں مقتول اقبال گجرایڈوکیٹ 2 ساتھیوں سمیت گاڑی میں دوست کو ملنےجارہے تھے کہ گھات لگائے مخالفین نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد موقع ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نےتینوں افرادکی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں۔