ایل جی کا نیا اسمارٹ فون متعارف

معروف کمپنی ایل جی نے اپنا نیا اسمارٹ فون زیرو متعارف کرا دیا ہے۔

یہ ایل جی کا پہلا فون ہے جو مکمل میٹل باڈی پر تیار کیا گیا ہے اور اسے رواں ہفتے تائیوان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایل جی کا کہنا ہے کہ بہت جلد درمیانی قیمت والی اس ڈیوائس کو ایشیاء، یورپ اور لاطینی امریکا میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فون کی اسکرین 5 انچ ہے جبکہ 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور چپ، 1.5 جی بی ریم، اینڈرائیڈ 5.1 آپریٹنگ سسٹم، 16 جی بی میموری جسے ایس کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکتا ہے، 2050 ایم اے ایچ بیٹری، ایل ٹی ای اور دیگر فیچرز اس کا حصہ ہیں۔

ایل جی نے اس اسمارٹ فون کے کیمرے پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسلز جبکہ فرنٹ 8 میگا پکسلز کا ہے اور بنیادی طور پر اسے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فون سلور اور گولڈ میں دستیاب ہوگا تاہم اب تک اس کی قیمت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس سے پہلے اکتوبر میں ایل جی نے اپنا ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کی خاصیت یہ تھی کہ اس کے فرنٹ پر ایک نہیں بلکہ دو کیمرے موجود ہیں جو 120 ڈگری کی سیلفی لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ایل جی کے V10 اسمارٹ فون میں اسکرینیں بھی دو ہیں، ایک اسکرین پر آپ تاریخ، موسم یا بیٹری لائف جیسی چیزوں کو ہر وقت دیکھ سکتے ہیں جبکہ دوسری اسکرین پر فون کے دیگر فیچرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اسمارٹ فون کے دونوں فرنٹ کیمرے 5 میگا پکسلز سنسر کے حامل ہیں جس سے آپ 80 ڈگری سے لے کر 120 ڈگری تک کی سیلفی لے سکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں یوں کہیں لیں کہ یہ دونوں کیمرے لیتے تو دو تصاویر ہیں مگر پھر ایک الگورتھم کے ذریعے وہ ایک ہوجاتی ہیں۔

ایل جی کے مطابق اس فون کی اس خاصیت کی بناءپر سیلفی اسٹک کے بغیر ہی گروپ سیلفیز لینا بہت آسان ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے