ترکمانستان کے صدر کی دھن پر 4 ہزار افراد نے گانا گا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

گانے کی دھن اس کی مٹھاس اور اس کی آواز انسان میں نئی زندگی دوڑا دیتی ہیں اور جب اس گانے کو گانے والے ایک ساتھ ہزاروں لوگ ہوں تو اس کا رنگ ہی کچھ اور ہوتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا ترکمستان میں جہاں ان کے صدر نے گانے کی دھن بنائی اور اس پر 4 ہزار سے زائد لوگوں نے گا کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
4 ہزارسے زائد میوزک کے دلدادہ افراد ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بنائے گئے ایک دیو ہیکل خیمے میں جمع ہوئے اور گانا ’’فارورڈ اونلی فارورڈ‘‘ گا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا بلکہ انہوں نے ماضی میں ترکمانستان ہی کے بچوں کے بنائے گئے ریکارڈ کو بھی توڑدیا۔ اس تقریب میں ایک بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی جس پر ویڈیو کے ذریعے ترکمانستان کے صدر کو گانے کی ترتیب بتاتے اور شرکا کے ساتھ گاتے دکھایا گیا۔
اس گانے کو ترتیب دینے والوں کاکہنا ہے کہ اس کا مقصد صدر کے حق میں حمایت کا اظہار کرنا تھا اسی لیے یہ خصوصی پروگرام تیار کیا گیا ۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جج نے گذشتہ ہفتے ہونے والی اس پرفارمنس کے بعد ترکمانستان کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ وہ اس تقریب میں موجود تھیں جس کی خاص بات ترکمانستان کے عوام میں بڑھتی ہوئی حب الوطنی تھی اور اس کا اظہار انہوں نے ایک سانس میں ملک کے سربراہ کے ترتیب دیے ہوئے گانے کوگا کر کیا۔
ترکمانستان کے صدر نے اس سے قبل رومانٹک گانے ’’ مائی وائٹ فلاورز‘‘ کی 2011 میں دھن بنائی تھی جسے سرکاری ٹی وی پرانہیں گٹار کی مدد سے گاتے دکھایا گیا تھا جب کہ ان کی لکھی ہوئی نظم ’’فارورڈ اونلی فارورڈ‘‘ کو اگست میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد اب اسے ایک ترانے کی شکل دے دی گئی ہے۔ ‘
واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں اشک آباد میں صدر کے وسیع سنہری مجسمے کو بھی نصب کیا گیا تھا جب کہ صدر پہلے بھی ملک میں ہونے والے کار ریسنگ اور گھڑ سواری کی کئی تقریبات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے