یونس ،سرفراز اور یاسر آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم2015ءمیں شامل

آئی سی سی نے سال 2015 ءکی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیاہے،جس میں پاکستان کے یونس خان اور سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہےجبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی اسٹیون اسمتھ دونوں ٹیموں میں شامل ہیں ۔

پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین یونس خان جنہوں نے گریٹ جاوید میادادکا ریکارڈ توڑا۔سال بھر میں شاندار پرفارمنس میں انہیں آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف 2015ء میں شامل کیا گیا ہے۔

نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمدکی صلاحیتوں کا اعتراف بھی دنیا کر رہی ہے،آئی سی سی نے سرفراز کو بیسٹ مانا،اسی لیے ٹیسٹ ٹیم میں ڈالاہے۔پھر اپنی جادوئی اسپین سے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے یاسر شاہ بھی ورلڈ اسکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں ۔

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی انگلینڈ کےایلسٹر کک کے نام رہی،جو روٹ اور اسٹورٹ براڈ بھی ٹیم کا حصہ ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیون اسمتھ،ڈیوڈ وارنر، ہیزل ووڈ ،کین ولیمسن ، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشون کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ونڈے ٹیم کی کپتانی اے بی ڈی ویلیئرز کے نام رہی،اسکواڈ میں ہاشم آملہ،عمران طاہر،تلکارتنے دلشن،کمار سنگا کارا،اسٹیون اسمتھ،مچل اسٹارک،ٹرنٹ بولٹ، روز ٹیلر،مستفیض الرحمان اور محمد شامی شامل ہیں،جو روٹ کو بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے، ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا پایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے