بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ہم اپنے قومی وسائل ضائع کررہے ہیں، لوگ بجلی پانی اور گیس میں بھی چوری کے بہانے ڈھونڈتے ہیں، عام آدمی بھی ٹریفک سگنل کی پابندی کو بےعزتی سمجھتا ہے، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے اور بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آج کا پاکستان اقبال کے خواب والا پاکستان ہے، ہم آج بھی ایک قوم نہیں بن سکے لیکن اختلاف ختم کرکے صف اول کی قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی آسمان سے نہیں اترےگا لہٰذا مسائل کے حل کے لئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں قانون کی بالادستی کاپرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جب کہ یقین دلاتا ہوں انصاف دلانےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے