تعلیمی ادارے کھولنےکےفیصلے پر نظر ثانی کی جائے: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تعلیمی ادارے کھولنےکےفیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آج اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں رواں تعلیمی سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

سعید غنی نےکہا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعدکراچی سمیت صوبے بھر میں اسکولز کھولنے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی بنالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ جاری رکھ سکتے ہیں، اسکولوں میں بچوں کو نشستوں پر کس طرح بٹھانا ہے یہ فیصلہ اسکول انتظامیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے