پاکستان کا ‘جیفری بائیکاٹ’

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک پاکستانی شہری کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ آسٹریلین لہجے میں نہایت ہی شاندار کرکٹ کمنٹری کرتے دکھائے دی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ وہ بلکل کسی پروفیشنل کمنٹیٹر کی طرح بول رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ری ٹوئٹ کی اور ان کو داد دی۔

دوسری جانب وائرل ہونے والی ویڈیو پر سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے تبصرہ کیا کہ ’یقیناً جیفری بائیکاٹ‘۔

علاوہ ازیں متعدد صارفین کی جانب سے کمنٹری کرنے والے شہری کی تعریفوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے