گھاس کے دھبوں والی جینز کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا بھر میں متعدد فیشن برانڈز ہیں جن کی مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی جینز دکھانے والے ہیں جس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک معروف اطالوی برانڈ گوچی کی جینز کی قیمت کے چرچے ہو رہے ہیں جو کہ دکھنے میں ایسی لگ رہی ہے کہ اس پر گھاس سے داغ لگا ہو۔

یہ جینز گوچی کی فال (خزاں) کلیکشن 2020 میں پیش کی گئی ہے جس کے 2 ڈیزائن ہیں اور ان میں سے ایک کی قیمت 765 ڈالر (پاکستانی تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار) جب کہ دوسرے ڈیزائن کی جینز کی قیمت 1400 ڈالر (پاکستانی تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار) ہے۔

گوچی کے مطابق فال کلیکشن 2020 کی یہ جینز اورگینک کاٹن (Organic Cotton) سے تیار کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ جینز زیرِ بحث موضوع بنا ہوا ہے اور لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ ایک ایسی جینز (جس پر گھاس کے داغ ہیں) کو اتنی زیادہ قیمت پر کیوں خریدیں؟ جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جینز میں اپنے گارڈن میں جا کر مفت میں خود کرلوں۔

کیا آپ اس جینز کو خریدنا پسند کریں گے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے