یہ کیا سارے لوگ لٹھ لے کر ایک ہی بندے کے پیچھے پڑ گئے ۔۔۔
جناب کیا آپ کو نہیں پتا کہ اس نے بات ہی ایسی کی ہے ۔۔۔
کیا کہہ دیا ۔۔۔۔۔
’’علماء ‘‘سے سود کے معاملے میں گنجائش نکالنے کا کہہ دیا ہے
تو ’’علماء ‘‘نے کیا کہا
کہنا کیا تھا سود تو حرام ہے اللہ اور اس کے ساتھ رسول ﷺ کے خلاف جنگ کا اعلان ہے اس لیے ہر محب اسلام لعن طعن کر رہا ہے
لیکن ’’علماء ‘‘ نے کیا کہا ؟؟؟
وہ کہتے ہیں ایسا مطالبہ کرنا ہی گناہ ہے
کیا صدر سے پوچھا کہ انہوں نے ’’علماء ‘‘سے گنجائش کا کیوں کہا؟
صدر صاحب کو تو اتنا بھی نہیں پتا کہ ایسا کرنا کسی کے اختیار میں نہیں ہے
لیکن بھائی ! صدر نے بھی تو کچھ سوچ کر ہی ایسا مطالبہ کیا ہے نا؟
مطلب؟؟؟
آپ بتائیں کیا پہلے لاؤڈ سپیکر حرام نہیں تھا ؟
تھا۔۔۔۔
کیا تصویر کھنچوانا حرام نہیں تھا ؟
بالکل تھا۔۔
کیا جمہوریت کفر نہیں تھی؟؟
تھی۔۔۔۔
کیا عورت کی سربراہی حرام نہیں تھی؟
بالکل جی بالکل۔۔۔۔
کیا انشورنس حرام قرار دینے کا فتویٰ علماء کرام نے نہیں دیا؟
بالکل علماء کرام نے ہی دیا ۔۔۔۔
کیا بیکنکنگ نظام سود پر مبنی نہیں ؟؟؟
بالکل سو فیصد سود پر ہے ۔۔۔۔
تو ذرا سوچیں ۔۔۔۔۔
لاؤڈ اسپیکر پر ’’گنجائش‘‘کس نے نکالی؟
’’علماء ‘‘نے
تصویر پر ’’گنجائش ‘‘ کس نے نکالی ؟؟
’’علماء ‘‘نے
عورت کی سربراہی کو کس نے تسلیم کیا ؟؟
’’علماء ‘‘نے
انشورنس کو حلال کرنے کی ’’گنجائش‘‘کس نے نکالی؟؟
’’علماء ‘‘ نے
مروجہ بینکنگ سسٹم کو سود سے پاک قرار دینے کی ’’گنجائش‘‘کس نے نکالی؟؟
’’علماء ‘‘نے
جمہوریت کو اسلامی بنانے کی ’’گنجائش‘‘ کس نے نکالی؟؟
’’علماء ‘‘ نے ۔۔۔۔
تو بھائی اگر’’علماء ‘‘ہر معاملہ میں گنجائش نکال سکتے ہیں تو پھر صدر مملکت نے بھی تو شائد یہی سوچا ہو کہ ہو سکتا ہے گنجائش نکل ہی آئے ۔۔۔۔۔۔
سود حرام ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ ہے کوئی دوسری رائے رائے نہیں
لیکن صدر مملکت کی جانب سے گنجائش نکالنے کا مطالبہ ان کی دین کے علم سے دوری تو ہو سکتی ہے لیکن انہیں یہ ’’گنجائش‘‘ بھی ’’علماء ‘‘نے ہی دی ہے کہ وہ ان سے مطالبہ کر سکیں