ادھر لکھااورادھر پہنچ گیا ،جادوئی رابطے کی شارٹ میسج سروس،یعنی ایس ایم ایس آج پورے 23برس کا ہوگیا ہے ۔
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس3 دسمبر 1992ء میں بھیجا گیا تھاجس میںکرسمس کی مبا رکبا د دی گئی تھی۔ایس ایم ایس جہاں رابطے کا آسان ذریعہ ہےوہیں اس سے لمبے چوڑے خطوط کی پرانی روایت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میںتقریبا چار ارب افراد ایس ایم ایس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں