افغان طالبان کے سربراہ ملااخترمنصورکی ہلاک، چینی خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

افغان حکام اور چینی خبررساں ایجنسی نے افغان طالبان کے سربراہ ملااخترمنصورکی ہلاکت کا دعویٰ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔تاہم طالبان کے ترجمان نے خبروں کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔۔

افغان حکام کے مطابق ملااخترمنصوربدھ کے روز ایک جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔اور انہیں طبی امداد کیلئے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔۔۔۔۔۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔۔۔۔۔

چینی نیوز ایجنسی نے بھی افغان طالبان کے امیر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔حکام کے مطابق طالبان کمانڈر ملاعبداللہ سرحدی کے گھر میں اجلاس کے دوران متحارب فریقوں میں جھڑ پ ہوئی۔۔۔۔۔جس میں ملااخترمنصور کو متعدد گولیاں لگیں۔۔۔۔

ادھر افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف اور ذبیح اللہ مجاہد نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا ہے۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ملااخترمنصورکی ہلاکت کی اطلاعات افغان انٹیلی جنس حکام کا منفی پروپیگنڈا ہے۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے