پولیس بم ڈسپوزل سکول میں پانچ سوسے زائد اہلکاروں کی تربیت مکمل

نوشہرہ میں قائم ملک کے پہلے پولیس بم ڈسپوزل سکول میں پانچ سوسے زائد اہلکاروں کی تربیت مکمل ہوچکی ہے حکام کے مطابق دہشگردی کے ستر فیصد واقعات میں بارودی مواد کا ہی استعمال ہوتا ہے

نوشہرہ میں قائم سکول آف ایکسپلوزو ہینڈلنگ۔۔۔۔ جہاں بارود سے کھیلنے اوردہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کی تربیت دی جاتی ہے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے سکول میں آٹھ ماہ کے دوران پانچ سے زائد اہلکارتربیتی کورس مکمل کر چکے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے پندرہ اہلکارجام شہادت نوش کرچکے ہیں یہ مختصر سکوارڈ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلے یونٹ اوراب سکول میں ڈھل چکا ہے۔۔۔ بارودی مواد کی نشاندہی اوراسے ناکارہ بنانے کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو اب تفتیش کے اموربھی سرانجام دے رہا ہے ۔۔۔۔ حالیہ قائم اس سکول میں تربیت مکمل کرنے والے ہلکاروں نے اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی جانیں محفوظ بنانے کا عزم ظاہرکیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے