پنجاب کے12اورسندھ کے6اضلاع میں پولنگ کا وقت شروع

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں پنجاب کے12اورسندھ کے6اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پولنگ کا وقت صبح 7:30 پر شروع ہو جو بلاتعطل 5:30 تک جاری رہے گا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بلدیاتی انتخابات کا معرکہ شرو ع ہوگیا، فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان عملے تک پہنچایا گیا تھا۔

شہر کے 6اضلاع کے 4ہزار 141پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 234اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے،ایک ہزار 791انتہائی حساس اور دو ہزار 116پولنگ اسٹیشنز حساس کی فہرست میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس سیکیورٹی پہلے نمبر پر ہوگی،دوسرا دائرہ رینجرز کا اور پھر پاکستان آرمی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کرے گی۔

دوسری جانب پنڈی، جھنگ اور ملتان میں بھی سج گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کا میدان،بہاولپور،مظفر گڑھ اور خوشاب سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں انتخاب ہورہا ہے ، لیہ، راجن پور ،نارووال اور سیالکوٹ میں بھی عوامی نمائندوں کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے جانے کا عمل شروع ہوگیا ۔بعض مقامات پر مختلف وجوہات کی بنا پر پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے