تحصیل کوٹلی ستیاں:تمام سیاسی جماعتوں کا الیکشن کا بائیکاٹ

تحصیل کوٹلی ستیاں کی تمام یوسیزمیں مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا،کوٹلی ستیاں کی میونسپل کمیٹی کے 14میں سے 9وارڈز میں الیکشن ہورہا ہے۔

اِدھر رحیم یارخان میں گورنمٹ پرائمری اسکول کوٹ پراچہ میں پولنگ ایجنٹس کے نہ پہنچنے پر پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔

راجن پور کے پولنگ اسٹیشن نمبر9 میں بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا جبکہ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے موجود ہے۔

مظفر گڑھ گورنمنٹ پرائمری اسکول فرید کالونی کے باہر ووٹر زکی بڑی تعداد موجودہے تاہم وہاں بھی پولنگ کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے