امریکی میگزین’فارن پالیسی‘ کے مطابق سعودی عرب کے موجودہ نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سال 2015 کی سب سے نمایاں فیصلہ سازشخصیات میں سے ایک ہیں۔
میگزین نے سعودی شہزادے کو ’’عقابی تبدیلی کو مہمیز‘‘ دینے والے رہنمائوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’ان کے عہدے سے مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کا نیا کردار متعین ہوا ہے۔‘‘ میگزین کے مطابق بعض سعودی انھیں کم عمری کی وجہ سے ملک کی نوجوان اکثریت کا نمائندہ بھی قرار دیتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیردفاع کی حیثیت میں یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی مہم کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس فہرست میں شامل دیگر عالمی شخصیات میں جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کا نام بھی سرفہرست ہے جنھوں نے تارکین وطن اور مہاجرین سے متعلق یورپی پالیسی کو ناقابل عمل قرار دیا تھا