کراچی :دوران ِپولنگ بدانتظامی عروج پر،کئی جگہوں پر تصادم

کراچی میں پولنگ کے دوران بدانتظامی عروج پر ہے، کئی مقامات پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ، کہیں پولنگ کا عملہ نہیں تو کہیں پولنگ ایجنٹ کا انتظاراور کہیں پولنگ اسٹیشن ہی تبدیل کردیا گیا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا گرما گرم تیسرا مرحلہ جاری ہے،ایکشن سے بھرپور الیکشن میں کہیں جھگڑا اور ہاتھا پائی تو کہیں بحث و تکرار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی ۔

لانڈھی کی یونین کونسل 15 میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم اور ہاتھا پائی ہوئی۔ لانڈھی نمبر 1 میں ایک سیاسی جماعت کے کیمپ پر حملے کے بعد نامعلوم افراد نے دو موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی، رینجرز اور پولیس نے صورتحال پر قابو پایااور کشیدگی ختم کرائی۔

رینجرز نے سولجر بازار سے جعلی پریذائیڈنگ افسر سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد نے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کیلئےجعلی کارڈ بنارکھے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں اشرف عباس،محمد حسن،شاہ زمان شامل ہیں، جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

گلستان جوہر میں مبینہ جعلی ووٹ ڈالنےپر خواتین کے پولنگ بوتھ میں جھگڑاہوا ہے۔کراچی میں خواتین کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بے پناہ رش کے باعث بد انتظامی پائی جاتی ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، ٹھپے پہ ٹھپہ لگ رہا ہے۔

لیاری یونین کونسل نمبر 20میں اور گلستان جوہر میں مبینہ جعلی ووٹ ڈالنےپر خواتین کے پولنگ بوتھ میں جھگڑا ہوا ہے،جناح کالونی میں بھی پولنگ شروع نہ ہونے پر خواتین ووٹرز نے ہنگامہ کردیا۔

یوسی 27 اورنگی کی مشتعل خواتین نے دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی۔ یوسی 23 انجمن محمدی بوائزپرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی نظر آئی ہے جہاں ایک ہی عمارت میں خواتین اور مردوں کے پولنگ اسٹیشن بنادئیے گئے،امیدواروں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں ریٹرننگ افسران نے کچھ دیر کے لیے پولنگ روک دی، جبکہ رینجر موقع پر پہنچ گئی جس نے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش۔

نارتھ کراچی یوسی تھری میں لوڈشیڈنگ کے باعث کیمبرج اسکول میں ووٹرز اندھیرے میں ووٹ ڈالنے پر مجبورہیں۔یوسی 9 منگھوپیر میں علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ رینجرز کی سیکیورٹی نہیں ہے،ناصر اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں صرف ایک پولیس اہلکار تعینات ہے،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے والوں کو نہیں روکاجا رہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے