کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا وقت ختم ،گنتی کا عمل جا ری

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا وقت ختم ہوگیا ہے تاہم جو لوووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہیں وہ افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے وقت میں اضافے سے منع کر دیا گیا تھا،لیکن متحدہ راہنما فاروق ستار نے ووٹ ڈالنے کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔انتخابی عمل صبح سات بجے شروع ہوا مور مقررہ وقت ساڑھے پانچ بجے یہ ختم ہو گیا ۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرتی نظر آئی ۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے آج لانڈھی میں کشیدہ صورت حال کے بعد علاقے کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔لانڈھی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی اور رینجرز کی نفری کو طلب کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن شکایات سیل کو185سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔پولیس نے عام شہریوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی دینے پر گرفتار کرلیا گرفتارکئے گئے افراد میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسربنایا جانے والا رکشہ ڈرائیور ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے