پشاورمیں دوبڑی تقاریب منعقد ہوں گی۔۔۔۔۔ سولہ دسمبرکوایک نقریب آرمی بپلک سکول اوردوسری آرکائیولائبریری ہال میں ہوگی
خیبرپختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول اینڈکالج پشاورکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے سولہ دسمبرکوپہلی برسی کے موقع پرپشاورمیں دوبڑی تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے
خیبرپختونخواکے معاون خصوصی مشتاق غنی کے مطابق سولہ دسمبرکوآرمی پبلک سکول کے سانحے کوایک سال مکمل ہورہا ہے اس دن صوبہ بھرمیں سرکاری سطح پرتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تقریبات میں پاک فوج بھی حکومت کے ساتھ شامل ہے
اس ضمن میں آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں انتظامات کوآخری شکل دی جائے گی تقریبات میں اعلیٰ سیاسی قیادت فوج کے اعلیٰ حکام اورشہدا کے لواحقین شرکت کریں گے
معاون خصوصی کا مزید یہ کہنا تھا کہ اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پرارکائیو لائبیریری کو آرمی پبلک سکول کے شہدا کے نام سے بھی منسوب کیا جائے گا جبکہ ایک یادگار بھی تعمیرکی جارہی ہے جس پرسانحہ پشاورمیں شہادت پانے والے تمام بچوں کی تصاویرلگائی جائیں گی۔ جبکہ صوبے بھرمیں قرآن خوانی کا انعقاد بھی کیا جائے گا