ڈاکٹر فاروق ستار، شہربانو شہری رحمان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، پی پی رہنما شہربانو شہری رحمان کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبرکو کراچی میں ریلی نکالنے پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماؤں سینیٹر شہربانو شہری رحمان کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں سے سات روز کے اندر نوٹس کا جواب طلب کرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے