بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ کبھی تصویر نہیں بنوائی ،غیرمحرم عورت کے ساتھ کیسے بنوا سکتا ہوں:مولانا عبدالعزیز

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور انکی اہلیہ ام حسان نے کیلیفورنیا پر حملے کی مبینہ ملزمہ تاشفین ملک کے ساتھ کسی قسم کے رابطے یا تصاویر کی موجودگی کی تردید کی ہے جبکہ مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر نہیں بنوائیں تو وہ ایک غیرمحرم عورت کے ساتھ تصویر کیوں بنوائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ امریکہ میں معذوروں کے سنٹر پر جو حملہ ہوا اس پر انہیں افسوس ہے۔ بے گناہ لوگوں پر ایسے حملے کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ پیرس حملوں کے موقع پر بھی ہم نے ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ ہم تو ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں مگر پھر ہمیں ہی دہشت گرد بنا کر میڈیا میں پیش کیا جاتا ہے۔

مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ مولانا عبدالعزیز ملکی و غیرملکی خواتین صحافیوں کو بہت کم انٹرویو دیتے ہیں۔ وہ پورے یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ کسی تاشفین ملک نے صحافی یا مترجم کے طور پر مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔

یادرہے کہ کیلیفورنیا حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کرلی ہے اوراس ضمن میں تصاویر بھی جاری کردی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے