بیٹی کیلئے رشتہ دکھانے کے بہانے 5 ملزمان کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

بھکر کی تحصیل دریا خان میں بیٹی کے لیے رشتہ دیکھنے کا جھانسہ دے کر جھنگ سے خاتون کو بلاکر پانچ ملزمان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے کہ ایک ملزم نے اسے بیٹی کا رشتہ دکھانے کے لیے دریاخان بلوایا، دریا خان پہنچنے پر ملزم نے لڑکے کا گھر دکھانے کے لیے کار میں بٹھایا لیکن کار جنگل کی طرف لے گیا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ جنگل میں پستول دکھاکر اس نے اپنے مزید چار دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اس سے 10 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے