سشما سوراج آج پاکستان پہنچیں گی، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امیدپیدا ہوگئی، بھارتی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گی ، بدھ سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی ، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچ رہی ہیں وہ کل سے شرو ع ہونے والی کانفرنس میںشریک ہوںگی۔

سشما سوراج کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے جبکہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں آج اہم اعلان متوقع ہے ۔اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد سیریز کیلئے گرین سگنل مل جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاک بھارت سیریز کے حوالے سےاپنی حکومت کا مؤقف حکومت پاکستان کو بتائیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے