وزیراعظم کہتےتھےامانت میں خیانت نہیں کروں گا تواب کیا ہورہا ہے:خورشید شاہ

قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے تھے کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا تو اب کیا ہورہا ہے، عوام پر لگائے گئے 40 ارب روپے کے ٹیکس فوری طور پر واپس لئے جائیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کےباعث آج وفاق میں دراڑیں پڑگئی ہیں جب کہ سندھ حکومت بھی چیخ رہی ہے، ہمارے دور میں 16 ٹریلین قرض تھا اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملکی قرضہ 20 ٹریلین تک پہنچا دیا، ایوان کو بتایا جائے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے اور میٹرو منصوبوں کے لئے 50 ارب روپے کہاں سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے سبق نہیں سیکھا گیا اور رات کے اندھیرے میں آفس کھلوا کر پی آئی اے کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کیا گیا، اب عوام کو لالی پاپ نہیں دیا جاسکتا آج کے بچے سمجھدار ہوچکے ہیں، تیسری دنیا کےارکان پارلیمنٹ عوام سے مسائل کے حل کا وعدہ کر کے آتے ہیں اور اب کہتے ہیں کہ پیسے نہیں تو اتنے دعوے کیوں کئے گئے تھے، اپنی قوم سے غلط بیانی کیوں کی جارہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں تومعاملات حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم ایوان میں ہوں گےتوکسی کوکہنےکی ضرورت نہیں پڑےگی، آپ لیڈر بنیں حکمراں نہ بنیں، صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوچکی ہیں، کھربوں روپے کے ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں لیکن صوبوں کا حصہ نہیں دیا جارہا اور خیبرپختونخوا اور سندھ کے واجبات ادا کیوں نہیں کئے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق کو مضبوط کرے،آئین اورقانون کے تحت چلے، طےکرناہوگاکہ ہمیں غلام نہیں بننا اس لئے آئی ایم ایف کاسبق مت پڑھیں، بھوکا رہ لیں گے لیکن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس نہیں جائیں گے، قریبی دوست چین ہمارے ساتھ ہے اور وہ بھوکا مرنے نہیں دے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے