ایران: داعش کی 132 ویب سائٹس بند

ایران کے سائبر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ داعش سے تعلق رکھنے والی 132 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے.

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بریگیڈیئر جنرل کمال ہادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’سائبر پولیس نے شناخت کے بعد ایسے ویب پیجز کو ہٹا دیا ہے جو داعش یا اس کی حمایت کرنے والے افراد اور ان کے نظریات کی وکالت کرتے تھے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ملک بھر سے 53 افراد کو گرفتار کیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے دوبارہ ایسی سرگرمیوں میں شمولیت نہ کرنے کا تحریری وعدہ کیا، ان کو چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں جنرل کمال ہادین کے حوالے سے بتایا گیا کہ مزید 100 سے زائد غیر ملکی ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ داعش پر شام اور عراق میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے