سینئر صحافی اور جیو نیوز کےاینکر پرسن حامد میر کا ٹویٹر اکاونٹ کچھ ہی دیر پہلے کسی نامعلوم ہیکر نے ہیک کرلیا ہے۔
حامد میر کو اس ٹویٹر اکاونٹ پہ 1.6 ملین لوگ فالو کررہے ہیں ۔
ہیکر نے اکاونٹ کو ہیک کرکے اس پہ حامد میر کی پرائیویٹ ای میلز اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے بارے میں ہیکر کا دعویٰ ہے کہ وہ اصلی ہیں۔
تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ میلزواقعی حامد میر کی ہی ہیں یا ہیکر نے جعلی بنائی ہیں ۔
ہیکر نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے، کہ تمام معلومات 100% درست ہیں ۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس طرح ہیکر ای میلز کی تصاویر لگا رہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ٹویٹر اکاونٹ ہی ہیک نہیں کیا گیا، بلکہ ای میل اکاونٹ بھی ہیک ہے۔
اکاونٹ تاحال ہیکر کے قبضے میں ہے ، ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ کب تک حامد میر اسے ری سٹور کرواپاتے ہیں ۔
تاہم ابھی تک آئی بی سی اردو کی ٹیم کا حامد میر سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
حامد میر کے ہیک شدہ اکاونٹ کا لنک یہ ہے:
https://twitter.com/HamidMirGEO