خواجہ سرا ماڈل رمل پر تشدد، بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیےگئے

لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

ماڈل کا کہنا ہےکہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔

رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھےآئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے