امریکا نے اپنے سب سے بڑے اور جدید ترین جنگی جہاز کو پانی میں اتار دیا،جنگی آلات اور میزائلوں سے لیس اس جہاز کی تیاری پر چار کھرب، چھپن ارب، تراسی کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ہے۔
نام یو ایس ایس زموالٹ،چھ سو دس فٹ لمبائی،وزن پندرہ ہزار ٹن، تجربے کیلئے امریکی پانیوں میں اتر گیا،خصوصیات بے شمار ، امریکی بحری جہازوں میں اب تک کا سب سے بڑا جہاز، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل، راڈار سے دیکھا جائے تو چھوٹی سی کشتی نظر آئے۔
کمپیوٹر گائیڈڈمیزائل سسٹم،تریسٹھ میل دور تک کامیاب نشانہ لگانے کی صلاحیت،لیزر اور الیکٹرومیگنیٹیکل ریل گن ٹیکنالوجی بھی موجود ، چلانے کے لیے سیکڑوں نہیں چند لوگ ہی کافی ہیں۔امریکی بحریہ کے مطابق ایسے دو اور جہاز بھی تیاری کے مراحل میں ہیں