پاکستان،بھارت دوطرفہ مسائل بات چیت سےحل کریں:امریکا

امریکا نے پاکستان اور بھارت پر زوردیا ہے کہ دوطرفہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں ۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئیں۔ تصفیہ طلب امور کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا امریکا کی خواہش ہے جنوبی ایشیا کے اہم پڑوسی ملک مذاکرات کریںاور بات چیت کا سلسلہ چلتا رہے۔

جان کربی نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں حوصلہ افزاء ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و عسکری تعلقات مزید فروغ پائیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہا کہ امریکا ایسا مستحکم اور محفوظ افغانستان دیکھنا چاہتا ہے جو اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا جانتا ہو۔افغانستان کی بہتری اور خطے کے استحکام کے لیے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اہم ہے۔

جان کربی نے ہارٹ آف ایشیا کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے