مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، اللّہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے۔