آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی : بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکی ہے ، سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے منہگائی، غربت اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے لیکن حکمران جان لیں کہ انہیں کسی صورت سینیٹ الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے