ملائشیا میں کوالا لامپور ایئر پورٹ پر گزشتہ ایک برس سے تین لاوارث بوئنگ 747 کارگو جہازوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر تین کارگو جہاز ایسے پائے گئے ہیں جن کا ایئرلائن سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد ان جہازوں سے متعلق اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرائے ہیں جن میں طیاروں کی تصاویر کے ساتھ جہازوں کے مالک کو متوجہ کیا گیا ہے اور 14 روز میں انتظامیہ سے رابطہ نہ کرنے کی صورت میں جہازوں کی نیلامی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
اخبارات میں اشتہار کے ساتھ طیاروں کی طیاروں کی تصاویر بھی دی گئی ہیں۔