منگل : 23 مارچ 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک[/pullquote]

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی ایک سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ مبینہ مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیر 22 مارچ کو شہر بولڈر کی ایک سپرمارکیٹ میں فائرننگ کے مقاصد کے بارے میں تا حال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 51 سالہ ایرک ٹیلی کے طور پر کی گئی ہے، جو سن 2010 سے محکمہ پولیس سے وابستہ تھے۔

[pullquote]نائجر، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 137 ہو گئی[/pullquote]

نائجر حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی گاؤں پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 137 ہو گئی ہے۔ افریقی ملک نائجر کی حکومت نے تاہوا ریجن میں اتوار کو پرتشدد کارروائیوں کے بعد وہاں فوج تعینات کر دی تھی۔ ابتدائی طور پر ان حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے کئی دیہات میں مقامی لوگوں کو بلاتخصیص نشانہ بنایا۔ نائجر کے نئے صدر محمد بازوم نے اس کارروائی کو’’امن پسند‘‘ شہریوں پر ’’وحشیانہ‘‘ حملہ قرار دیا ہے۔ نیامے حکومت نے تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

[pullquote]چین اور یورپی یونین کی ایک دوسرے پر پابندیاں[/pullquote]

چین میں مسلم ایغور اقلیت کے خلاف بیجنگ حکومت کے اقدامات کے تنازعہ میں یورپی یونین اور چین نے ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تین دہائیوں میں پہلی بار یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر چین کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ برسلز نے چار چینی پارٹیوں اور علاقائی نمائندوں اور ایک چینی تنظیم کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جوابی کارروائی میں بیجنگ حکومت نے یورپی یونین کے اراکین پارلیمان اور یورپی ممالک کے سائنس دانوں کے خلاف فوری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے بھی یورپی یونین کی پیروی کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔

[pullquote]جرمنی میں ’ایسٹر لاک ڈاؤن‘، مزید سخت پابندیاں عائد[/pullquote]

جرمنی میں ایسٹر کے تہوار پر کورونا وبائی بیماری کے خلاف اقدامات کے طور پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی زندگی کو پانچ دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یکم سے پانچ اپریل تک اس ’’ایسٹر لاک ڈاؤن‘‘ کے دوران عام طور پر’’اجتماعی پابندی‘‘ سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔ چانسلر انگیلا میرکل نے 16 وفاقی ریاستوں کے سربراہان حکومت سے پیر کے روز مذاکرات کے بعد اس امر پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران، جو معمول کے قواعد پہلے سے نافذ ہیں، وہ 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔ چانسلر میرکل نے جرمنی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے’’ انتہائی سنگین صورتحال‘‘ سے خبر دار کیا ہے۔

[pullquote]اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات، غیر واضح نتائج متوقع[/pullquote]

اسرائیل میں آج 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اسرائیلی عوام گزشتہ دو سالوں کے دوران چوتھی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ تازہ ترین جائزوں کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کنیسٹ میں ایک بار پھر مضبوط طاقت بن کر اُبھر سکتی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے کے لیے ایک بار پھر اکثریتی ووٹ حاصل کر پائیں گے۔ دائیں بازو کے قدامت پسند سربراہ حکومت کے خلاف بننے والا سیاسی اتحاد معمولی اکثریت کیساتھ آگے آ سکتا ہے۔ اگر الیکشن نتائج غیر واضح رہے تو حکومت کی تشکیل نہیں ہو پائے گی۔ اس صورت میں موسم گرماں میں اسرائیل میں نئے انتخابات کروانا پڑ سکتے ہیں۔

[pullquote]بنگلہ دیش، روہنگیا مہاجر کیمپ میں آتش زدگی[/pullquote]

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے کے سبب کم از کم نو ہزار پانچ سو رہائش گاہیں جل گئی ہیں۔ حکام کے مطابق منگل کی رات ہی کو آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق پناہ گزینوں کے کم از کم نو ہزار پانچ سو گھر تباہ ہو گئے ہیں اور اس واقعے میں اب تک کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک آتشزدگی کے اس واقعے کی وجہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آگ مہاجر کیمپ کے ایک حصے میں لگی تھی اور وہیں سے پھیلی۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ علاقے میں کم از کم ڈیڑھ لاکھ افراد نے جھونپڑیاں قائم کر رکھی تھیں۔

[pullquote]کورونا بحران، جرمنی پر قرض کا بوجھ بڑھتا ہوا[/pullquote]

جرمن وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا، لاک ڈاؤن میں توسیع اور عوامی صحت سے متعلق اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے سبب جرمنی کے سالانہ بجٹ پر بوجھ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اولاف شُولس نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب کارپوریٹ سیکٹر کی امداد وفاقی بجٹ پر غیر معمولی بوجھ کا سبب بنی ہے۔ اس سلسلے میں 2021 ء کے اضافی بجٹ سے 60.4 بلین یورو کے اضافی قرضوں کی فراہمی کی گئی ہے۔ 2022 ء کے وفاقی بجٹ کے منصوبے میں مزید 81.5 بلین یورو کی رقم محض قرض کی مد میں شامل کی جائے گی۔ اس طرح جرمنی میں سال 2020ء اور 2021 ء کے سالانہ بجٹ میں وفاقی حکومت پر قرض کے بوجھ میں کُل 420 بلین یورو کا اضافہ ہو گا۔

[pullquote]لبنانی سیاستدان سیاسی جمود ختم کریں، عرب لیگ کی اپیل[/pullquote]

عرب لیگ کی طرف سے منگل کے روز لبنانی سیاستدانوں سے سیاسی عمل کے تعطل اور جمود کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عرب لیگ نے لبنان میں پائے جانے والے سیاسی بحران کے خاتمے اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے ثالثی کی پیشکش بھی کی ہے۔ لبنان میں سیاسی بحران پیر کو اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب نامزد وزیر اعظم سعد الحریری اور صدر مشیل عون ایک بار پھر حکومت سازی پر متفق ہونے میں ناکام رہے۔ لبنان میں پانچ ماہ سے جاری سیاسی تنازعہ ملک کے اقتصادی بحران کے خاتمے کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

[pullquote]ایسٹرا زینیکا کی طرف سے نامکمل معلومات فراہم کی گئیں، امریکی محکمہ صحت[/pullquote]

امریکا کے وفاقی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے بارے میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج ممکنہ طور پر ’’پرانی معلومات‘‘ پر مشتمل ہیں۔ منگل کو امریکا کے ’ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ‘ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسٹرا زینیکا کمپنی نے اپنی ویکسین کی افادیت کے بارے میں جو معلومات فراہم کی تھیں، وہ نامکمل ہیں۔ قبل ازیں ایسٹرا زینیکا نے پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیار کردہ کووڈ انیس ویکسین کے بارے میں امریکا میں ہونے والے ایک طویل مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ہر عمر کے بالغ افراد کے لیے نہایت موثر ہے۔

[pullquote]امریکی وزیر خارجہ کا برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن برسلز کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ابتدائی گفتگو کے بعد میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ایک ساتھ افغانستان میں داخل ہوئے تھے اور اب اکٹھے ہی وہاں سے نکلیں گے۔ بلنکن نیٹو ہیڈکواٹرز میں دو روزہ مذاکرات کے لیے برسلز پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیٹو کے ساتھ امریکی وابستگی میں استقامت کے اظہار کے لیے برسلز آئے ہیں۔ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سب سے پہلے اور ترجیحی بنیادوں پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا اور اس میں اپنی شرکت کی بحالی چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے دور میں نیٹو اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

[pullquote]افغان صدر کا آئندہ چھ ماہ میں نئے صدارتی انتخابات کروانے کی پیشکش کا ارادہ[/pullquote]

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں نئے صدارتی انتخابات چھ ماہ کے اندر کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ دو سینیئر افغان حکام نے بتایا کہ اشرف غنی افغان امن منصوبے کی امریکی پیشکش کے مقابلے میں آئندہ چھ ماہ کے اندر ملک میں نئے صدارتی الیکشن کروانے کی جوابی پیشکش کرنے جا رہے ہیں۔ افغان صدر غنی پہلے ہی امن منصوبے کی امریکی پیشکش کو مسترد کر چُکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اشرف غنی اپنی یہ پیشکش آئندہ ماہ ترکی میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر منظر عام پر لائیں گے۔ یاد رہے کہ امریکا نے کابل کی موجودہ منتخب حکومت کو ایک نئی عبوری حکومت سے تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس سے صدر اشرف غنی انکار کر چُکے ہیں۔

[pullquote]بشکریہ ڈی ڈبلیو نیوز[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے