پولیس سے جان بچاکر جھیل میں کودنے والا چور مگر مچھ کا شکار بن گیا

کہتے ہیں جب انسان کی قسمت خراب ہو تو وہ کچھ بھی کرلے مصیبت اس پر آکر ہی دم لیتی ہیں ایسا ہی ہوا امریکا میں ایک چور کے ساتھ جو چوری کرکے بھاگا تو پولیس اس کے پیچھے پڑ گئی اور اس نے چھپنے کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن قسمت کے مارے اس چور کی جان وہاں بھی بچ نہ پائی اور جھیل میں موجود بھوکے مگرمچھ نے اس اپنا نوالہ بنا لیا۔
فلوریڈا کے علاقے میں چورنے اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں چوری کی اوروہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے اس کی بد قسمتی کہیے کہ ان کو بھاگتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کردیا لیکن اچانک دونوں غائب ہوگئے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق انہوں نے چور کو آس پاس کے علاقوں میں ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ایک دم غائب ہوگیا جس پر انہیں حیرانی ہوئی تاہم اس واقعہ کے 10 روز بعد قریبی جھیل میں اس چور کی لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ ایک مگرمچھ خون خوار نظروں کے ساتھ لاش کے قریب موجود تھا۔
پولیس کے مطابق کتوں کی مدد سے جب جھیل میں جا کر لاش کو دیکھا گیا تو وہ جگہ جگہ سے کھائی ہوئی تھی جس پر فوری طور پر مگر مچھ کو پکڑ کر جب اس کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر اس چور کے جسم کے کئی حصے مگر مچھ کے پیٹ میں موجود تھے اور یوں پولیس سے چھپنے کی کوشش ان کی زندگی کے خاتمے کا باعث بن گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے