دل والے کے حقوق ہم فلمز نے حاصل کرلیے۔

اس سال کے وسط میں سلمان خان کی سپرہٹ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی ریلیز کے بعد ہم فلمز نے شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ‘دل والے’ کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں۔ دل والے پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں 18 دسمبر کو ریلیزکی جارہی ہے۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹد اور روہیت شیٹی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر پہلے ہی ہندوستان اور پاکستان میں دھوم مچا چکا ہے۔ اس فلم کو بالی وڈ کی سال کی سب سے بڑی پروڈکشن خیال کیاجارہا ہے جس میں ناظرین کی پسندیدہ فلمی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کافی عرصے بعد ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔فلم میں ورن دھون اور کریتی سینن بھی ہیں۔

Dilwale Poster (3)

پچھلے دنوں ممبئی کے مراٹھا مندر کے گالا ایونٹ میں فلم کا ایک گانا ‘گیرووا’ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان اور کاجول بھی موجود تھے۔ گیروا کو شاہ رخ اور کاجول پر فلمایا گیا ہے جسے ارجیت سنگھ اور اناترا مترا نے گایا ہے۔ گانے کے بول امیتابھ بھٹہ چاریہ نے لکھے ہیں۔

Dilwale Poster (2)

شاہ رخ خان نے اس گانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ’ کیونکہ میں اور کاجول ایک عرصے بعد سکرین پر یکجا آۤرہے ہیں، اس لیے فلم کے ہدایتکار روہیت شیٹی نے اس گانے کو ہمارے پچھلے تمام گانوں سے زیادہ بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ روہیت نے اپنے ذہن میں سوچ رکھا تھا کہ اس گانے کو کس طرح شوٹ کرناہے۔ انھوں نےگانے کے مقام سے لے کر لباس اور دیگر چھوٹی چھوٹی تکنیکی جزیات پر بہت توجہ دی ہے۔ اس گانے میں کاجول اور میرے سکرین کے پرانے سحر کو برقرار رکھا گیا ہے، لیکن یہ سب روہیت نے اپنے خاص انداز میں کیاہے جوایک مشکل کام تھا۔’

Dilwale Poster (1)

اس موقع پر کاجول نے کہا کہ ‘ہم نے اس گانےکو لگاتار سات دن کے اندر ریکارڈ کروایا۔ ہم نے سخت سردی میں بڑی محنت کے ساتھ یہ گانا شوٹ کیا ہے۔ لیکن ہم نے ایک اچھا وقت گزارا اور ہم سب کو اس پر کام کرکے بہت لطف آیا، کیونکہ یہ گانا ہم سب کو ہی پسند تھا۔ مجھے یقین ہے کہ ناظرین اس کے سحر میں کھو جائیں گے۔،

روہیت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی گھریلو فلم ‘دل والے’ ایکشن، رومانس اور کامیڈی کا بھرپور امتزاج ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے