اسلامیہ کالج پشاور کے لیے سو کروڑ روپے کا اعلان

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعے کے روز اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ہر صورت یہ خواہش تھی وہ تاریخی اسلامیہ کالج کی صد صالہ تقریبات میں ضرور شریک ہوں

انہوں نے کہا کہ اس کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں قائد اعظم محمد علی جناح تین بار تشریف لائے تھے ۔

وزیر اعظم نے کہا انہیں اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کر کے ایک عجیب سا فخر محسوس ہو رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کالج کی بہتری کے لئے سو کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا ۔

وزیر اعظم نے اسلامیہ کالج کے اساتذہ کے لیے بھی پانچ کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا آج کا دن صرف تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کے لیے وقف تھا ۔

اسلامیہ کالج کے طلبہ نے وزیر اعظم کے اعلانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں بھی تعلیم اور سحت کے بجٹ میں اضافہ کریں گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے