دوا ساز کمپنیوں نے عید کی 6 تعطیلات کا اعلان مسترد کردیا

سابق چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن قیصر وحید نے بھی عید کی 6 تعطیلات کا حکومتی اعلان مسترد کردیا۔

ایک بیان میں قیصر وحید کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر 6 روز کی تعطیلات کا اعلان مسترد کرتے ہیں، فارما صنعت کو ان لمبی تعطیلات سےمستثنیٰ قرار دیا جائے۔

قیصر وحید کا کہنا ہےکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان تعطیلات سے ملک میں ادویات کی قلت کا خطرہ ہوجائےگا۔

اس سے قبل آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز نے بھی وزیراعظم سے عید کی تعطیلات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

گوہراعجاز کا کہنا ہےکہ ہمارا ملک اتنی چھٹیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، عید کی چھٹیاں صرف13 سے16مئی تک4 دن کی ہونی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 10 دن تک پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن بند نہیں کرسکتی، 10 چھٹیوں سے قومی خزانےکو اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور اس سےٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بھی متاثر ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے