ریحام خان کیلئے ٹی وی انتظامیہ کا بلٹ پروف گاڑی خریدنے کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کےلئے بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

خبررساں ایجنسی کے ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے سیکیورٹی خدشات کے اظہار کے بعد ان کے لیے بلٹ پروف کی گاڑی کی خریداری کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور یہ گاڑی خریدے جانے کے بعد ریحام خان کے حوالے کر دی جائے گی، جسے وہ استعمال کریں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ ریحام خان ٹی وی پروگرام کے لیے آنے جانے سمیت دیگر مواقعوں پر یہی گاڑی استعمال کریں گی ۔

یاد رہے کہ نیو ٹی و ی انتظامیہ نے بھاری معاوضے پر ریحام خان سے بطور اینکر پرسن معاہدہ کیا ہے اور تبدیلی کے عنوان سے ان کا پروگرام جلد پیر سے جمعرات تک آن ایئرہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے