شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر فواد چوہدری اور فردوس عاشق کا ردعمل

[pullquote]شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت قانون کے ساتھ مذاق ، فواد چوہدری[/pullquote]

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت پر حکمران جماعت کے رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔

اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، شہبازشریف اس سے پہلے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں ، سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کی اس گارنٹی کا کیا بنا؟

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ، اتنی جلدی فیصلہ تو پنچائت میں بھی نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، وزیراعظم نظام عدل کی کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر تیار نہیں ، اس کی بڑی وجہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔

[pullquote]شہباز شریف کو پاکستان کی گرمی ستارہی ہے، محلوں میں جانے کو دل مچل رہا ہے، فردوس عاشق[/pullquote]

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر اپنی حکمت عملی طے کریں گے کہ مافیاز کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو پاکستان کی گرمی ستارہی ہے، ان کا محلوں میں جانے کو دل مچل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے پر اپنی حکمت عملی طے کریں گے کہ مافیاز کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 8 مئی سے 5 جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے