مسلمانوں کی مخالفت پر شہزادہ ولید کے ٹرمپ سے جنگ

مشہور کاروباری شحصیت سعودی شہزادے ولید نے امریکی صدراتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے لیے باعثِ ذلت قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہزادے ولید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدراتی دورڑ سے الگ ہوجانا چاہیے کیونکہ وہ کسی صورت بھی انتخابات نہیں جیت سکتے۔

شہزادے ولید کی جانب سے یہ پیغام ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

پرنس ولید کی ٹویٹ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ’کند ذہن‘ کہا ہے۔

پرنس ولید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’تم نہ صرف اپنی جماعت بلکہ پورے امریکہ کے لیے باعثِ ذلت ہو، امریکی صدارتی امیدواروں کی فہرست سے الگ ہو جاؤ تم کسی صورت بھی یہ انتخاب نہیں جیت سکتے۔‘

151212164707__87176015_20cd16e2-ef64-483c-a87a-2f068bee5c70
سعودی شہزادے کی اس ٹویٹ کے جواب میں ڈونلڈ نے ان پر الزام لگایا کہ وہ ’اپنے باپ کا پیسہ‘ استعمال کر کے امریکی سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو پرنس ولید کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدواروں میں اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہیں لیکن ان کے مسلمان مخالف حالیہ بیان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ان کو تنقید کا سامنا ہے۔

Trump-and-Waleed

مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی ریٹیل چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے کے بعد ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کے لیے شروع گئی ایک پٹیشن پر 5 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع بیان کیلیفورنیا میں مسلمان جوڑے کا جانب سے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے