پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی اور اتحاد دوبارہ فعال کرنےکی تیاریاں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اتحاد میں واپسی کا فیصلہ کیا جائےگا ۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام پارٹی سربراہان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلانے پر اتفاق کیا ہے، اس حوالے سے تاریخ کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ سمیت پیپلزپارٹی کی واپسی پر مشاورت کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے