کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے

وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12 جب کہ سوات اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے۔

مختلف شہروں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے