چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھالیا

چوہدری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔

قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔

24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے